عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول میں مزید کمی کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود قیمتوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو مہنگائی سے پسے عوام کوریلیف سے محروم اور آئل کمپنیوں کوفائدہ پہنچانے کے مترادف قراردیاہے-انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے قیمتوں کو برقرار رکھنے کی بجائے عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی کامطالبہ کردیاہے-ردعمل میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں عالمی منڈی کے رجحانات اور روپے کی قدر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی تھی۔اگر حکومت پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کر دے، تو عام آدمی کے لیے قیمت 238 روپے فی لیٹر تک لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ روزنرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کاواحد ذریعہ پٹرول کی قیمت میں کمی ہے مگرحکومت فی لیٹر پیٹرول پر بھاری لیوی وصول کرتی ہے جس کا مقصد بجٹ کے اہداف پورے کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم لیوی ایکس ریفائنری نرخوں اور ڈیلرزمارجن کے باعث عوام کو ریلیف نہیں مل سکا-فائدہ عوام تک منتقل ہونے کی بجائے پٹرولیم مافیااور حکومتی محصولات کی نذر ہوجاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں