عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ عالمی مار کیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں کمی نہیں کی گئی جس سطح پرعالمی مار کیٹ میں قیمتیں گرگئی ہیں اس کے مطابق کم از کم150 روپے فی لیٹرکمی کی ضرورت تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ محنت مزدوری سے گھرکا چولہاجلانے والے سینٹری ورکرز کوبحال کیاجائے-انہوں نے کہا کہ پٹرول میں 74اورڈیزل میں 67روپے کمی معمولی ریلیف ہے گزشتہ تین ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے تمام طبقات مشکلات کاشکار ہیں اگرفی لیٹر 150روپے کمی کی جاتی توعوام کی کافی مشکلات کم ہوسکتی تھیں۔ تاہم اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطابق مہنگائی کوبھی کنٹرول کیا جائے گیس اوربجلی بھی سستی کی جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکہ ایران معاہدہ کے ثمرات قوم تک پہنچنے چاہئیں، اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے دنیابھرمیں پاکستان کاوقار بلندہواہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں