فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ ایرانی افواج کے سربراہو ں اور سائنسدانوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے۔اسرائیلی صہیونی عالمی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کوروکنا عالمی اداروں اور خصوصی طور پر اسلامی ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے-ان کاکہناتھاکہ پاکستا ن کے عوام کو معرکہ حق بنیان مرصوص کی طرح دشمن کے مقابلہ میں اپنی وحدت یکجہتی اور بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ قائم رکھنا ہے۔غزہ، لبنان، عراق، شام، پاک بھارت جنگ میں اسرائیل کی طرف سے بھارت کی عملی مدد کے بعد ازسرنو ایران پر حملہ گریٹر اسرائیل کا شیطانی منصوبہ اور گرینڈ ڈرٹی گیم ہے۔




