عبوری ضمانت کے باوجود قتل کے ملزم کو حراست میں رکھنے پرSHOکیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عبوری ضمانت کے باوجود قتل کے ملزم کو حراست میں رکھنے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ صدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ روڈ کے رہائشی مجاہد اقبال نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے بیٹے محمد حمزہ کے خلاف مقدمہ نمبری 1948/25 بجرم 302 درج تھا اور پولیس نے اسکو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا تو اس نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے بیٹے کی عبوری ضمانت کروا کر تھانہ صدر پہنچا اور ایس ایچ او کو عبوری ضمانت نامہ دیا تو ایس ایچ او عابد جٹ نے ضمانت نامہ پھاڑ دیااور اس کے بیٹے حمزہ کو زیرحراست رکھا، جس پر دوبارہ عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تو متاثرہ شخص کی درخواست پر ایس ایچ او کے خلاف زیردفعہ 155سی۔ 342 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں