اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے معروف اداکار زاہد احمد کی اداکاری اور شخصیت کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈرامہ مرزا کی ہیر میں ان کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے زاہد احمد کے بارے میں اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرزا کی ہیر میں نہایت پرکشش اور متاثرکن دکھائی دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ عتیقہ اوڈھو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکاراں میں شمار ہوتی ہیں اور ہمسفر، نجات، پیار کے صدقے، بے شرم اور کیسی تیری خودغرضی سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔




