فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عرس غوث اعظم و بڑی گیارہویں شریف 4اکتوبر بروز ہفتہ مزار پاک غوث زماں حضرت پیر سید سلطان علی شاہ غوثیہ دربار سی بلاک پیپلز کالونی فیصل آباد بعد نماز عصر فاتحہ ایصال ثواب منعقد ہو گا۔ ہر روز شب بھر محفل میلاد ہوتی رہے گی۔ عرس غوث اعظم کی تمام تقریبات زیر نگرانی سجادہ نشین غوثیہ دربار پیر سید احسن محی الدین شاہ انعقاد پذیر ہونگی ، اختتامی دعا خادم الفقراء پیر سید احسن محی الدین شاہ کروائیں گے۔ شرکاء محفل کی تواضع غوثیائی لنگر سے کی جائے گی، عرس بڑی گیارہویں شریف میں شرکت فرما کر اپنے قلوب و اذہان کو منور فرمائیں۔رانا ریاض احمد خان




