فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نڑ والا روڈ کلیم شہید کالونی نمبر2کے قریب عزیز ٹائون میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا کپڑا اور سامان جل گیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔آگ الیکٹرک بورڈ سپارکنگ کے باعث لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ عزیز ٹائون میں الیکٹرک بورڈ سپارکنگ کے باعث چنگاری قریب پڑے کپڑوں پر گرتے ہی آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیم نے کافی جدو جہد کے بعد قابو پا لیا۔
تاہم کوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




