فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے عشرہ محرم الحرام کے دوران فرائض کی مخلصانہ ادائیگی پر واسا فیصل آباد کے تمام افسران اور فیلڈ سٹاف کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افسران اور سٹاف ممبران نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو کلینر رکھنے کے لئے دن رات اپنی ڈیوٹی انجام دی اسی طرح شعبہ واٹر کی جانب سے عزاداروں کو چوبیس گھنٹے پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید واثق ہے کہ تمام واسا افسران اور سٹاف مستقبل میں بھی اسی جذبہ، لگن اور محنت سے شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔




