عظمیٰ بخار ی ‘کمشنر کیطرف سے پریس کلب عہدیداروں کو گلدستہ پیش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی طرف سے فیصل آباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مٹھائی اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز فیصل آباد ڈویژن مقبول احمد ملک نے پریس کلب کا دورہ کرکے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات اور وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب اور کمشنر فیصل آباد کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اویس عابد بھی ہمراہ تھے۔گروپ لیڈر شاہد علی،نومنتخب صدر پریس کلب محمد بلال ڈوگر،سیکرٹری پریس کلب شوکت وٹو،سینئر نائب صدر کاشف فرید اور دیگر عہدیداران نے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں