فیصل آبا(سٹاف رپورٹر)یوم اقبال ہمیں توحید باری تعالیٰ ،عشق رسول ۖ اور عقیدئہ تحفظ ختم نبوت کا پیغام دیتا ہے۔ صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کا ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں علامہ محمد اقبال سیمینار سے خطاب۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق ، مفکر پاکستان، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی ملی ،دینی، فکری اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبال ایک عظیم مفکر اور عاشق رسول ۖ اور اسلامی تشخص کے علمبردار تھے۔ ان کی فکر کا بنیادی سرچشمہ قرآن کریم، توحید باری تعالیٰ اور محبت رسولۖ تھا۔علامہ اقبال نے اُمت مسلمہ کو حضورۖ کی ذات اقدس سے والہانہ وابستگی اور آپۖ کی سنت کی پیروی کی تعلیمات پر عمل کرنے کا درس دیا۔ علامہ اقبال کا عشق رسولۖ امت مسلمہ کیلئے ایک روشن مثال ہے۔ علامہ اقبال کا عقیدئہ ختم نبوت پر پختہ ایمان تھا۔ وہ حضور نبی کریمۖ کواللہ تعالیٰ کا آخری نبی اور رسول تسلیم کرنے کے عقیدے کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ تھے۔ علامہ اقبال نے ختم نبوت کو امت مسلمہ کی دینی وحدت، فکری تکمیل اور اسلامی شناخت کے بنیا دی عقائد میں شمار کیا۔ان کی فکر ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ عقیدئہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان اور دینی شعور کا اہم تقاضا ہے۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں دینی بیداری، ملی اتحاد، خود اعتمادی اور آزادی کا جذبہ پیدا کیا اور ان کا تصور پاکستان کے مسلمانوں کے جداگانہ تشخص، مذہبی آزادی اور اسلامی تہذیب کے تحفظ کی فکر ی بنیاد بنا۔




