جڑانوالہ (نامہ نگار)حضرت علامہ محمد بوٹا زاہد (ریٹائر ٹیچر)خطیب جامع مسجد عثمانیہ وفات پا گئے،تفصیلات کے محمد انور لطیف،محمد عمران زاہد،محمد احسان زاہد،محمد کامران زاہد، قاری محمد فرقان،محمد فاروق زاہد کے والد محترم، محمد عثمان،عمر زمان کے دادا جان حضرت علامہ محمد بوٹا زاہد (ریٹائر ٹیچر) خطیب جامع مسجد عثمانیہ وفات پا گئے مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے اور اپنی ساری زندگی دین اسلام کیلئے وقف رکھی مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جناز گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کے انتقال پر مذہبی سیاسی تاجر برادری،وکلاء برادری علماء اکرام صحافی برادری نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انکی رہائش گاہ گیلانی محلہ گلی نمبر 3 جڑانوالہ میں واقع ہے۔




