علماء کرام امن قائم رکھنے کیلئے مکمل تعاون کریں

گوجرہ ( نامہ نگار)محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر وتحمل ،حق وصداقت پر ڈٹ جانے کا پیغام دیتاہے ۔اس ماہ مقدس میں اتحاد ویگانگت ، اخوت ، برداشت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیناہم سب کی زمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑنے ضلعی مرکزی انجمن تاجران سے محرم الحرام کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اجلاس میں گوجرہ سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو،سابق صدر انجمن تاجران ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد عامر حنیف، نائب صدر ملک حبیب، نائب صدر شیخ محمد افضل، جوائنٹ سیکرٹری عبیداللہ اور مونگی روڈ گوجرہ کے صدر محمد ریاض چوہدری سمیت ضلع بھر سے تاجران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجران نے ضلع بھر میں محرم الحرام کے ایام کے دوران عقیدت و احترام،باہمی رواداری اور امن وامان کو قائم رکھنے کاعزم کیا۔ اور انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کی سابقہ روایات کے مطابق ضلع بھر کے علماء کرام سمیت تاجران بھی امن قائم رکھنے اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔آخر پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں