اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان علماء کونسل نے ایران امریکہ معاہدے پر اللہ کریم کا شکر ادا کیاوزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جدوجہد اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اس امن معاہدہ میں بھرپور تعاون کرنے پر برادر اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب ، ترکی ، قطر اور ایران امریکہ کی طرف سے ثالثی کے لیے اعتماد پر شکریہ ادا کرتی ہے ۔ نہ صرف پاکستان ، عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کیلئے امن کی طرف بڑھنے کی عظیم کامیابی ہے جس کا اعزاز اللہ رب العزت نے پاکستان کو دیا ہے۔ پاکستان علما کونسل 19 جون کو پاکستان میں بالخصوص اور پوری دنیا کے علما و مشائخ سے بالعموم یوم تشکر یوم دعا کے طور پر منانے کی اپیل کرتی ہے، یہ امن کا راستہ ان شا اللہ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے بھی امن کی صبح لے کر آئے گا۔




