علیزے شاہ کی شوبز میں تعلقات کی بنا پر کام ملنے کا انکشاف

کراچی(شوبز نیوز) پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بے باک انداز اور بیان کی وجہ سے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک تنقیدی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر کام حاصل کرنے کے رجحان کا انکشاف کیا۔علیزے نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کبھی غیر اخلاقی طریقے سے کام نہیں لیا، اور ان کے مطابق صرف پاکستان میں ہی ایسے لوگوں کے لیے جگہ ہے جو پرچی کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو افراد بند دروازوں کے پیچھے خفیہ معاملات طے کرتے ہیں، وہ خود کو پیشہ ور کہتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں