عمران اشرف کی موت کی جعلی اے آئی ویڈیو وائرل

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف نے اپنی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کر دیا۔سوشل میڈیا پر ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں عمران اشرف کے انتقال کی خبر نشر کی گئی۔جعلی ویڈیو کے باعث اداکار کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی، جس کے بعد عمران اشرف نے خود سامنے آ کر وضاحت کی۔عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ! میں بالکل ٹھیک ہوں، یہ جعلی خبر ہے، آپ سب کی دعاں کی ضرورت ہے۔وائرل ہونے والی جعلی ویڈیو ایک ٹک ٹاک اکانٹ پر شیئر کی گئی تھی، جہاں اسی نوعیت کی مزید ویڈیوز بھی موجود تھیں، ان ویڈیوز میں سینئر صحافیوں، کرکٹرز اور اداکاروں کو عمران اشرف کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں