اسلام آباد (عظیم صدیقی) عمران خان کیلئے سپریم کورٹ فیصلہ ڈیل نہیں ڈھیل کا نتیجہ ہے۔ یہ ابتدائی مرحلہ ہے جس کی ابتداء وزیراعلیٰ آفریدی کے قومی میڈیا پر انٹرویوز ہیں، سارے معاملات بشریٰ بی بی کے ذریعے طے ہو رہے ہیں، اگلی منزل بنی گالہ ہے عمران خان اینڈ فیملی کو سیاسی گفتگو اور ملاقاتوں سے گریز کرنا ہو گا۔ 28 ویں ترمیم میں تعاون دیا جائیگا۔ بانی پی ٹی آئی کی شفاء انٹرنیشنل منتقلی کسی وقت بھی ہو سکتی ہے تمام تر انتظامات آخری مرحلے میں ہیں۔ ایگزیکٹو بلاک خالی کروا لیا گیا ہے۔ شفاء کو سب جیل راولپنڈی کا درجہ دیا جائیگا۔ 30 رکنی جیل عملہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں کام کرے گا۔ متعلقہ بلاک میں کام کرنے والے ڈاکٹرز سٹاف کو خصوصی پاسز جاری ہوں گے۔ پورے علاقے میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ ممنوع ہو گا، سکیورٹی پولیس رینجرز دے گی۔ نظرثانی حکومتی درخواست فی الحال زیرغور نہیں آ سکتی کیونکہ جسٹس نعیم افغانی بنچ گرمی کی چھٹیوں پر جا رہا ہے، صرف فیصلہ دینے والا بنچ ہی نظرثانی اپیل سن سکتا ہے۔




