ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان سمیت چار ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے یومیہ تقریباً 20سعودی ریال مالیت کے لازمی نسک فوڈ واوچر متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ رقم براہِ راست مجموعی عمرہ ویزا فیس میں شامل کی جائے گی، نئی پالیسی کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے پیکجز اور نرخوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔




