عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، گورنر پنجاب

لاہور (بیورو چیف)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی اور اور اس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے ،اسمبلی میں پیپلزپارٹی اراکین عوام کے حق کے لیے آواز بلند کریں،پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرینز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے ممبرزپارلیمنٹیرینز کو ہدایات جاری کیں اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام بھی پہنچایا۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت، ان کی مشکلات اور مسائل کوعملی طور پر حل کرنے کا نام ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدو جہد کی ہے اور کرتی رہے گی۔ گورنر پنجاب نے ممبرز پارلیمنٹرینز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی میں عوام کے حق کے لیے آواز بلند کریں۔اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ممبران کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوامی ترقیاتی منصوبوں پر پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز کا بھی حق ہے۔پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اوراستحکام کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں۔ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔اب وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹوزرداری عوامی مینڈیٹ سے اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے اور حکومت بھی پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی کے بعد پورے ملک میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی ذرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ اپنے ممبران پالیمنٹرینز کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں