فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومتنئے مالی سال کے وفا قی و صوبائی بجٹ کو عوام وتاجر دوست بنانے کیلئے بجلی و گیس کے ٹیر ف میں کمی اورپورے ملک کے ہر شعبہ کیلئے یکساں ٹیرف مقرر کرے گی اورشعبہ صنعت و تجارت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اورتاجروں کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے انکی طرف سے دی جانے والی تجاویز کوبجٹ کا حصہ بنایا اور مہنگائی کے ستائے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریگی ٹیکسوں سے بھرا بجٹ عوام کو مایوس کردیگاحاجی اسلم بھلی نے کہا کہ ملک کی ایک تہائی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کر رہی ہے ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالا گیا تو وہ اسے برداشت نہیں کر سکیں گے کوشش کی جانی چاہئے کہ ٹیکسوں کے نفاذ میں غریب و کم آمدنی والے طبقے کا مفاد ملحوظ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے تاجر برادری انتہائی پریشان ہے حکومت کے پالیسی میکروں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کا ہر شعبہ بالخصوص صنعت و تجارت زبوں حالی کاشکارہے مہنگی بجلی ، گیس اورٹیکسوں کی بھرمار ، قیمتوں میں روز بروز ہونے والے اضافے اورمہنگے خام مال کی وجہ سے ملک بھرکی بزنس کمیونٹی کودیوار سے لگا رکھا ہے اور انکے لئے صنعت و تجارت کا پہیہ چالو رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔




