عوام مہنگائی کے وار سے بری طرح نڈھال ہو چکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ غریب عوام بے لگام مہنگائی کے تیز ترین نشتروں کے وار سے بری طرح نڈھال ہو چکی ہے حکومت کبھی پٹرو ل مہنگا،کبھی ادویات مہنگی کبھی آٹا مہنگا کبھی بجلی توگیس مہنگی ”ہائے مار گئی مہنگائی کی دوہائی ” اب تو عدا لت عالیہ تک نہیں پہنچ رہی عوام کہاں جائیں کس سے داد فریاد کرے یہ بات ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ سمن آباد پر پیپلز پارٹی کے جیالوں اور عمائدین علاقہ کے مختلف وفود سے ملا قات کے دوران ملک صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ والے صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی حکمرانوں کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی ایک ظالمانہ طرز عمل ہے جس کی ہر سوچ و فکر رکھنے والے پاکستانی مذمت کررہا ہے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف بجٹ خسارے کو کم کرانے، سبسڈی کو محدود کرانے، بجلی و گیس کے نرخ حقیقی لاگت کے مطابق عائد کرانے کی بات کرتا ہے ٹیکس بڑھانے اور قرضوں کی ادائیگی کی بات تو کرتا ہے مگر آئی پی پیز کے نام پر ہونیوالی پاکستان کی سب سے بڑی ڈکیتی اور غریب کی جیب پر پڑنے والی ڈکیتی کی بات نہیں کرتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں