لاہور ( بیو رو چیف )چینی کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اچانک بڑا اضافہ ہوگیا ۔ گندم کی قیمت 55روپے سے بڑھ کر72 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا 15روپے اور فائن آٹا 9روپے فی کلو مہنگاہوگیاہے،ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹا 81روپے اور فائن آٹا 87روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرزکاکہناہے کہ حکومت فوری طور پر آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے ، ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹا 66اور فائن آٹا78 روپے فی کلو میں دستیاب تھا،ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 6 اور فائن 8 روپے کلو مہنگا ہوگیاہے جس کے بعد ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 110 روپے اورفائن آٹا 120 روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے۔




