جڑانوالہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر رائے شہادت کھرل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے کہا کہ آج پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بدترین مہنگائی اور معاشی بحران ہے،منہ زور بے لگام مہنگائی، روز بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے مالی بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرنا اشد ضروری ہے درپیش اعصاب شکن عوامی مشکلات کے حل کیلئے ارباب اختیار،حکومت وقت اور تما م سیاسی جماعتیں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔بجلی پٹرول،گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہیں ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کو کیسے ریلیف دیں۔ملک و قوم بد ترین معاشی بد حالی کا شکار ہے مہنگائی کا سیلاب دن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے,جیالے اپنے محبوب لیڈر کے جنم دن کی تقریبات منا کر بھٹو ازم اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تجدید عہد وفا کرتے ہیں۔رائے شیادت کھرل نے کہا کہ شہید بی بی کے نور نظر چیئرمین بلاول بھٹو سامراجی جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف ملک و قوم کی بقا کیلئے پیپلز پارٹی کی میراث کو آگے بڑھا رہے ہیں۔آج ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے ہمارے نوجوان محبوب لیڈر بلاول بھٹو زرداری عوامی مشکلات کے حل کیلئے بروقت قومی انتخابات کا مطالبہ اسی لئے کر رہے ہیں تاکہ قوم ہیجانی کیفیت سے نکل سکے۔




