عوام کی خوشحالی کیلئے مزیداقدامات کیے جا رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجا ب حکومت میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقداما ت کیے جارہے ہے غریب عوام کو ہر سطح پر ریلیف اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے ان کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اہم سنگِ میل عبور کیے ان کی قیادت میں پاکستان نے ترقی، استحکام اور دفاعی خود مختاری کی راہ پربھی اہم سنگِ میل عبور کیے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دورِ حکومت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانیکا تاریخی فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں