عورت مارچ پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام بے بنیاد ہے، شیما کرمانی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان میں عورت مارچ کی ایک اہم رکن شیما کرمانی نے عورت مارچ پر غیر ملکی فنڈنگ کے الزام کو مسترد کردتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ کو کہیں سے بھی فنڈنگ نہیں ملتی۔خواتین کے حقوق کی علمبردار اور معروف کلاسیکی رقاصہ شیما کرمانی نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عورت مارچ پر کھل کر گفتگو کی۔عورت مارچ کے مقصد پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مارچ مردوں کے خلاف نہیں بلکہ اس سوچ کے خلاف ہے جو عورت کو کمتر سمجھتی ہے۔ان کے بقول ہمارے معاشرے کے کچھ مرد یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عورتوں سے زیادہ عقل مند ہیں اور ہم اسی سوچ کو بدلنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیما کرمانی نے کہا کہ عورت مارچ کے لیے ہم کہیں سے بھی فنڈنگ نہیں لیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں