عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونیکی باتوں پر یقین نہیں رکھتی۔ ثمینہ پیرزادہ

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے کے مختلف دعوں کو مسترد کردیا۔حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ نے نجی یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جس کے مختلف مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔وائرل کلپس میں سے ایک میں صحافی نے سینئر اداکارہ سے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق خیالات معلوم کیے۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اٹھ کر میرے لیے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے کہ وہ خواتین کا احترام کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں