عون سے شادی کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھی’ نور بخاری

لاہور (شوبز نیوز) سابق اداکارہ نور بخاری نے شوبز سے کنارہ کشی اور اسلام کی جانب رجوع کے بعد بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔ تین دہائیوں پر محیط فنی سفر رکھنے والی نور بخاری نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی، سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی اور ماضی کے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق پر گفتگو کی۔ایک انٹرویو میں نور بخاری نے بتایا کہ عون چوہدری سے ان کی شادی کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ یہ سب اللہ تعالی کی طرف سے ان کی تقدیر میں لکھا ہوا تھا۔ شاید یہی وجہ تھی کہ وقت گزرنے کے بعد وہ دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں