ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار گووندا کا نام اپنی نئی فلم روپا کی ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ جوڑے جانے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیانات نے بھی ان افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔کومل رانی سوارنکر بالی ووڈ کی نسبتا نئی اداکارہ ہیں، جنہیں گووندا نے رواں برس جولائی میں اپنی آنے والی فلم روپا کی نئی ساتھی اداکارہ کے طور پر میڈیا سے متعارف کرایا تھا۔




