ٹیکسلا (شوبز نیوز) ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ قتل، اقدام قتل اور اعانتِ جرم کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کے موبائل فون پر کاشف نامی شخص کی کال آئی، جس کے بعد وہ اپنے بھائی اور بہن کے ہمراہ گھر سے باہر گئی، کچھ دیر بعد اہلخانہ کو اطلاع ملی کہ عائشہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔والد کے مطابق ٹی ایچ کیو اسپتال ٹیکسلا پہنچ کر انہوں نے بیٹی کی لاش کی شناخت کی۔




