فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پاکستان نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر 26اگست 2026بروز بدھ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے26اگست کو عید میلاد النبی ۖ (12ربیع الاول1448ہجری)کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان سال 2026کی سرکاری و اختیاری تعطیلات سے متعلق پہلے جاری کردہ سرکلر کے تسلسل میں کیا گیا ہے




