عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر لاک ڈائون ختم کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر، سپریم انجمن تاجرا ن و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر لاک ڈائون اور سمار ٹ لاک ڈائون فوری ختم اور رات 8 بجے دکانیں بند کرنیکا حکم واپس لیا جائے اپنے ایک اور بیان میںحاجی محمد اسلم بھلی نے حکو مت پرزور دیا ہے کہ تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنیکا فیصلہ واپس لے بصورت دیگرتیل کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم ہو نے سے روپے کی ر ہی سہی قدر پر منفی اثرات مرتب ہونگے کیونکہ ریفائنر یاں اورپٹرول کمپنیو ںکوکھلی چھٹی مل جا تی ہے اور وہ زیادہ منافع کے لالچ میں سپلائی بند کر دیتی ہیںانکی من مانیوں سے ملک میں بحران جنم لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں