عید میلاد النبیۖ کی تقریبات عقیدت و احترام سے منائی جائینگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے عہدیداران کا اہم اجلاس صدر الحاج منیر احمد نورانی کی صدارت میں منعقدہو اجس میںحاجی شیخ ظہیر احمد، شیخ قدیر ظہیر، علامہ عدیل یوسف صدیقی، علامہ وسیم شوکت سیفی ،ملک جمیل قادری، ڈاکٹر منصورا عوان،شیخ شاہد قادری ،شیخ اعجاز قادری ،شیخ کاشف ،میا ں آفتاب ،ملک اکبر قادری’ غلام فرید ودیگر نے شرکت کی ۔ جس میں عید میلاد ا لنبی ۖ 15سوواں کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا ‘مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 29اگست 2025بروز جمعتہ المبارک کو اقبال پارک دھوبی گھاٹ کی گرائونڈ میں ہونیوالی مرکزی محفل میلاد مصطفی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں بغداد شریف سے بزرگ تشریف لارہے ہیں اور اس کے علاوہ مفتی دعوت اسلامی مولانا مفتی محمد ہاشم اور ملک بھرسے نعت خواں تشریف لارہے ہیں جس میں حاضرین کو پانچ عدد عمرے کے ٹکٹ دیئے جائینگے ‘جس کیلئے آپ اپنے شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی ہمراہ لائیں ۔ خواتین کیلئے پردے کا انتظام کیا جائیگا ۔اور لنگر کا بھی انتظام ہو گا ۔اجلاس میںمحفل پاک کو پہلے سے بہتر انتظامات کے حوالے سے عہدیداران نے تجاویز پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں