فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی پر زیادہ گوشت کھانے سے درجنوں شہری گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے عیدالاضحی کے موقع پر شدید گرمی کے موسم میں زیادہ گوشت کھانے کے شوقین افراد باز نہ آئے اور زیادہ گوشت کھانے سے درجنوں شہری جن میں محمد اسلم’ فیاض احمد’ نوید احمد’ احمد حسن’ مبشر’ غلام فرید’ محمد علی’ شہروز’ کمال احمد وغیرہ درجنوں افراد گیسٹرو کا شکار ہو کر سول ہسپتال پہنچے جبکہ دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی متعدد شہریوں کو گیسٹرو کا شکار ہونے والوں کو لایا گیا جہاں پر ڈیوٹی پر موجود افراد نے ان کے معدہ واش اور علاج معالجہ کیا اور عید قربان کے تینوں ایام میں متعدد گیسٹرو کے مریضوں کو علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو تنبیہہ کی تھی کہ شدید گرمی کے موسم میں گوشت کا زیادہ استعمال نہ کریں بلکہ سبزیوں کے ساتھ ملا کر گوشت استعمال کریں۔




