عید کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی بحالی یقینی بنائی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست ا علی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزااشرف مغل اور سینئر رہنمائوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈائوں کاخاتمہ تاجروں کی یکجہتی اور اتحاد کا عملی ثبوت ہے عید کے بعد کاروباری سر گرمیوں کی مکمل بحالی یقینی بنائی جائے انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف اور وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ وہ تاجر دشمن انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو فوری واپس لینے کا حکم دیں جو FBR کے افسروںکو لا محدود اختیارات دینے اور کرپشن کا بازار گرم کرنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت قبول نہیںکیا جائیگا بازاروں اور کاروباری مارکیٹوںمیںلا محدود اختیارات کے ساتھ ٹیکس افسروں کی تعیناتی کامطلب تاجروں کا کاروبار تباہ کرنے اور انہیں دیوار سے لگانا ہے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محب وطن تاجروں کو حکومت سے لڑانے کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی تاہم حکومت کو بھی تاجروں کوخوفزدہ کرنے کی بجائے اعتماد میں لینا ہوگا ۔ جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد نے کہا کہ صدر محمد کاشف چوہدری اور سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا کی قیادت میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے ہمیشہ تاجرکازاورتاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر کردار اداا کیاہے اور آیندہ بھی اس جدو جہد کو جاری رکھا جائیگا صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا نے سارٹ لاک ڈائون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ لاک ڈائوں کاخاتمہ تاجروں کی یکجہتی اور اتحاد کا عملی ثبوت ہے عید کے بعد کاروباری سر گرمیوں کی مکمل بحالی یقینی بنائی جائے انہوں نے حکومت سے تاجروں کو فوری ریلیف دینے اور ٹیکس ریٹرن جمع کرانیوالوں کیلئے خصوسی رعایت دینے ،ایف بی آرسمیت دیگراداروں کی چیرہ دستیوں کوروکنے اور پاکستان کے کروڑوں چھوٹے تاجروں کے لئے اردومیں صرف ایک صفحے آسان اورسادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کابھی مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں