فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرائم فائٹر ڈی ایس پی غازی رانا وسیم فراز کو ڈی ایس پی فیکٹری ایریا سرکل تعینات کر دیا گیا، جنہوں نے چارج سنبھال لیا۔ غازی رانا وسیم فراز شاہ گینگ کیساتھ پولیس مقابلہ میں زخمی ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ مذکورہ نشست ڈی ایس پی عثمان وڑائچ کے تبادلے کے بعد خالی ہوئی تھی۔




