غازی علم دین شہید کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ایمان کی بنیاد و اساس ہے اس سلسلہ میں ہمارے اسلاف علما اہل حدیث نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ۔ غازی علم دین شہید نے گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم راج پال کو جہنم واصل کر کے محب رسول ہونے کا عظیم کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔ جو کہ قیامت تک کے لئے دشمنان اسلام کے لئے برہنہ شمشیر سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایمان و محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ایک مسلمان دنیا کے تمام رشتوں سے بڑھ کر اپنے اللہ اور اس کے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار و محبت کرے ۔ مگر افسوس کہ آج کل دین سے دوری کے سبب ایک مسلمان یہود و نصاری کے طور و طریقے اپنا کر ذلیل و رسوا ہو رہا ہے ۔ دعوے محبت رسول کے مگر رسم و رواج یہودیوں جیسے سر انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غازی علم دین شہید نے ایک گستاخ کو اسکے انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کیا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیسے کی جاتی ہے ۔ ہم غازی علم دین شہید کو ان کی جرات و بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ ایسے جانباز اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جذبہ سے سرشار لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔ علامہ عبد الرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے ملک بھر میں آئے روز ہونے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فتنتہ الخوارج کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر بھر پور کاروائی کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں