غربت سے تنگ2نوجوانوں کی خودکشی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) غربت سے تنگ نوجوان نے دوست کے سامنے خود کشی کیلئے زہریلی گولیاں نگل لیں تو دوست نے بھی دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں، دونوں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ رجانہ کے علاقہ کچی آبادی کے رہائشی محمد عباس اور محمد ساجد کاآپس میں گہرے دوست تھے ،عباس بیروزگاری اور غربت سے تنگ تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے دوست ساجد کے سامنے چوہے مارنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ، جس پر ساجد نے بھی جذباتی ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے بعد دوست دوست بازار میں گھومتے رہے اس دوران دونوں کی طبیعت خراب ہو گئی ، انہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں عباس دم توڑ گیا جبکہ ساجد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد بھجوا دیا گیا، جہاں چند گھنٹوں بعد وہ بھی چل بسا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں