فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی جنرل باڈی میٹنگ صدر رانا محمد سکندراعظم خاں کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل’ ممبران چوہدری امانت علی چوہدری ‘ مقصود جٹ ‘ محمد علی ‘ رانا فخر حیات خاں’ ملک وقاص کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ صدر رانا محمد سکندراعظم خاں نے میٹنگ کے شرکاء کو گذشتہ ماہ میں فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی کارکردگی سے آگاہ کیا’ انہوں نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے’ آئیں عہد کریں کہ اس عیدالاضحی پر ہم اپنی خوشیوں میں غریب ‘ نادار اور مستحقین کو شامل کریں گے سب سے پہلے ان گھروں تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گے جنہوں نے قربانی نہیں کی ہو گی’ انہوں نے کلب مخلوق خدا کی خدمت کرنے پر کلب عہدیداروں اور ممبروں کو خراج تحسین پیش کیا’ انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان کی خدمت عظیم کام ہے’ اللہ کے بندوں کی مصائب ختم کر کے انہیں راحت پہنچانا ایک اچھے انسان ہونے کا بہترین ثبوت ہے’ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کے سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے کہا کہ کلب کے تمام ممبران اللہ کی مخلوق کی خدمت سے سرشار ہیں مگر ہمیں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے اس کی مخلوق کی اور زیادہ خدمت کرنی ہے’ اس کے لئے ضروری ہے کہ میدان عمل میں نکلیں اور دکھی انسانیت کیلئے خود کو وقف کریں کیونکہ خلق خدا کی خدمت ہی اصل کمائی ہے۔




