غلط انجکشن لگا کر مریض کو مارنے والا عطائی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ قیصر مختار نے غلط انجکشن لگا کر مریض کو موت کے گھاٹ اتارنے والے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ 391 گ ب کے رہائشی عامر حسین نے بتایا کہ 10 اکتوبر 2025ء کو اس کا بھائی شبیر احمد کو الرجی ہونے پر گائوں کے عطائی ڈاکٹر فیصل ظہور کو گھر بلایا تو اس نے انجکشن لگایا جسکی وجہ سے شبیر احمد کی طبیعت خراب ہو گئی، مذکورہ عطائی ڈاکٹر کو بتایا تو وہ کلینک کو تالہ لگا کر غائب ہو گیا۔ مریض کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا، جس پر ایس ایچ او نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عطائی ڈاکٹر فیصل ظہور کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں