فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر جعلی کالی مرچ اور ممنوعہ چائنہ نمک فروخت کرنے والے آڑھتی کو گرفتار کر لیا’ 190کلو چائنہ نمک اور کالی مرچ کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر محمد احسن نے عملہ کے ہمراہ غلہ منڈی میں دکانوں کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس دوران ہول سیلر آڑھتی محمد اشرف کی دکان کا معائنہ کیا تو وہاں پر بھاری مقدار میں ممنوعہ چائنہ نمک اور جعلی مضرصحت کالی مرچ برآمد کر لی۔ آڑھتی کی شاپ سے 190کلو سے زائد ممنوعہ چائنا نمک اور کالی مرچ کی بوریاں قبضہ میں لیکر تلف کر کے آڑھتی محمد اشرف کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدرمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




