فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر ملاوٹی ہلدی فروخت کرتے ہوئے آڑھتی کو پکڑ لیا۔ اور بھاری مقدار میں ملاوٹی ہلدی برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر غلام عباس نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ غلہ منڈی میں دکانوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ آڑھتی جاوید اقبال کی شاپ پر معائنہ کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی ہلدی برآمد ہوئی جسے قبضہ میں لیکر تلف کر کے آڑھتی کو حوالہ پولیس کر دیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دیا۔




