سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس بند کرنے کیلئے تمام پرنٹنگ پریسوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں کئی ایسی پرنٹنگ پریس ہیں جن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ باقاعدہ رجسٹرڈ نہیں ہیں اور کام کررہی ہیں یہی وجہ پرنٹنگ پریس ہیں جن پر غیر قانونی پرنٹنگ کا کام ہوتا ہے حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے پرنٹنگ پریس کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور محکمہ تعلقات عامہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس کے حوالہ سے رپورٹ تیار کریں تاکہ ان کیخلاف کریک ڈائون کیا جاسکے مختلف مقامات پر یہ پرنٹنگ پریس کام کررہی ہیں جن کی حکومت پنجاب سے منظوری نہیں لی گئی۔




