سرگودھا(بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ضلع بھر میں غیر قانونی اشتہاری بورڈز، بینرز اور وال چاکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں فوری اور مثر کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں سرکاری و نجی املاک پر لگائے گئے غیر قانونی اشتہاری مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری ماحول کو صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ قانون کی عملداری کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔




