لاہور( بیورو چیف)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی مہم میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ملکی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کے کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جا رہا ہے اور ضروری دستاویزی عمل کو مکمل کر کے انہیں وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 88 ہزار 16 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے جبکہ پنجاب سے 1 لاکھ 38 ہزار 342 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے۔ اس حوالے سے کریک ڈان کے دوران صوبہ بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی جانچ مکمل کی گئی ہے۔ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جاتا ہے جہاں عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 36 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں جن میں 53 افغان شہری موجود ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔ اعداد و شمار حکومتِ پنجاب کی مثر حکمتِ عملی اور فعال انتظامی اقدامات کے عکاس ہیں۔ افغان شہریوں کی واپسی کے قومی مشن میں تمام پاکستانیوں کا تعاون درکار ہے۔ عوام الناس افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔ اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کارروائی صرف غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔ اس قومی مشن کی تکمیل کیلئیمحکمہ داخلہ پنجاب کا فارن نیشنل سکیورٹی سیل صوبہ بھر میں مانیٹرنگ اور کوارڈینیشن کر رہا ہے۔




