غیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل اور لیفٹیننٹ کرنل پاک آرمی شعیب نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک مینجمنٹ،انسداد گداگری ، انسداد منشیات اقدامات پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکیوں اور چائنیز کی سکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے فیسکوکو آن بورڈ لیا گیا ہے جنہیں انتظامیہ وپولیس کی مکمل معاونت بھی حاصل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے شہری خوبصورتی کے لئے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع کیا جارہا ہیجبکہ منی پٹرول پمپس وکھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید سخت اور ضبط شدہ سامان ناقابل واپسی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈمپرز کے داخلہ پر پابندی سے اگرچہ روڈ حادثات میں کمی آئی ہے تاہم والدین کی اپنے کم عمر بچوں کو موٹر بائیکس چلانے سے روکنے کے لئیتشہیری مہم زوروشور سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن پوری قانونی قوت سے جاری ہیاوراگلے مرحلہ میں انسداد تجاوزات مہم کو مزید وسیع کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر سے جانوروں/مویشیوں کے انخلا کی مہم بھی جلد شروع کی جارہی ہے۔ڈی پی او کے نمائندہ نیسیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ امن وامان کا قیام ترجیح ہے۔لیفٹننٹ کرنل پاک آرمی شعیب نے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہااقر کہا کہ کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے اہداف کی تکمیل یقینی ہورہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران اور قانون نافذ کرنے والیاداروں کے سربراہان موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں