غیر معیاری مصالحہ کی تیاری’ مجرم کو 16ماہ قید، 10لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سینئر سول جج ڈویژنل کریمینل نے غیر معیاری مصالحہ جات تیار کرنے والے مجرم وسیم کو 16ماہ قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر مجرم وسیم کی فیکٹری سے بھاری مقدار میں غیر معیاری اور ملاوٹی مصالحہ جات برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں