غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کیلئے ایک پیج پر ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرڈویژنل اور فیڈمک انتظامیہ ملحقہ دیہاتیوں کو بنیادی سہولیا ت اور چائینز سمیت غیر ملکیوں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ایک پیج پر ہے۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی کے علاوہ سی ای او فیڈمک،اے سی چک جھمرہ ودیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔گونا گوجرہ برج،سیم نالہ روڈ سمیت دیہاتیوں کو متبادل راستوں،قبرستان کے لئے اراضی کی فراہمی بارے مفصل بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں مقامی افراد کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بھی اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں مشترکہ اور تیز رفتار اقدامات یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں