فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ایم آئی نیو یارک اور ٹیکساس سپر کنگز کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جنوبی افریقا کے بلے باز فاف ڈو پلیسی نے ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز بنا دیے۔جنوبی افریقی بلے باز نے میچ میں صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔انہوں نے میجر لیگ کرکٹ (MLC) کے رواں سیزن میں دوسری سنچری جڑ دی، اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری بنا چکے ہیں۔اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے’40برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن بھی بن گئے۔ جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر8سنچریاں اسکور کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں