فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فتنہ الخوارج کے کارندے کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث فتنہ الخوارج کے کارندے امیر زا محمد کو ایک ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو 6ماہ قید کی مزید سزا بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں سال 16مئی کو مجرم کو اسوقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ ڈھڈی والہ میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بانٹ رہا تھا۔




