فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(نامہ نگار) فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد لائبہ نذر سے اہلخانہ نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ تربت کے رہائشی نذر محمد نے اپنی بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی لائبہ نذر 8جولائی کو گھر سے نکلی تھی جس کے بعد سے اس سے رابطہ منقطع ہے۔والد نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ لائبہ نذر کہاں اور کس کے ساتھ ہے، اگر لائبہ نذر کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کے فعل کیساتھ خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کو دہشتگردی سے بیزاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں