فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیے گروہ نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 4سادہ لوح شہریوں کو کنگال کر دیا، رقوم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزمان نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق کوتوالی روڈ کے عمر سلطان نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس سے واقف کار ملزم اعظم حمید نے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی خرید کر رفوچکر ہو گیا، گاڑی واپس کی نہ ہی رقم ادا کی۔ منصورآباد کے عدیل کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے نصرت نے کاروبار کیلئے رقم حاصل کر کے واپس نہ کی۔ سمندری کے رضوان نے بتایا کہ ملزم صدیق نے کاروبار کیلئے 30لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ سمن آباد کے سرفراز کا کہنا ہے کہ ملزم یوسف کی باتوں میں آ کر اپنی جمع پونجی اس کے حوالے کر دی۔ بعدازاں ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




